ایران صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے، عباس عراقچی 

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے کہا ہےکہ  ایران صرف جنگ بندی  نہیں چاہتا بلکہ اس جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے  انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ  سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  یہ پیغامات مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے، پیغامات میں دھمکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

 عباس عراقچی نےکہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں جنگ کے خاتمے کو قبول کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی 15 نکاتی تجاویز کا کوئی ردعمل نہیں دیا  اور نہ ہی ہم نے کوئی تجاویز یا شرائط دی ہیں، تمام پیغامات کا تبادلہ وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ہوا ہے،  سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی رابطے موجود ہیں، ایران میں کسی فرد سے بات چیت کرنے کے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

امریکی دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمنوں کے اقدام کا انتظار کر رہا ہے، اگر حملہ ہوا تو ایرانی افواج اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button