جنگ بندی کی امریکی تجاویز مسترد،جنگ بندی ہماری شرائط پر ہوگی،ایران نے5شرائط پیش کردیں

 

تہران(جانوڈاٹ پی کے)جنگ بندی کے لیے امریکا کی تجاویز موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ایران نے پالیسی بیان جاری کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے فوری مذاکرات کے امکان کو بھی رد کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران کی پیش کی گئی شرائط پر ہوگی اس سے پہلے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں۔

انھوں نے امریکی تجویز کو غیر متوازن اور حد سے زیادہ مطالبات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ ایران خود کرے گا اور اس سے پہلے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایرانی عہدیدار نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایران کے مطالبات اور شرائط کو تسلیم نہ کرنے تک فوجی دفاعی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایران کی شرائط کیا ہیں ؟

ایران عہدیدار نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ امریکی تجویز کے جواب میں جو 5 شرائط پیش کی گئی ہیں وہ درج زیل ہیں۔

1- ایران پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ فوری بند کی جائے۔

2- مستقبل میں کسی بھی حملے اور جارحیت کے نہ ہونے کی ٹھوس ضمانت دی جائے۔

3- جنگ سے ایران میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ بصورت معاوضہ کیا جائے۔

4- مشرق وسطیٰ میں ایران کے اتحادی یا حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو بھی بند کیا جائے۔

5- آبنائے ہرمز پر ایران کے اختیار کو تسلیم کیا جائے۔

یاد رہے کہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک اور ایرانی عہدیدار نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان نے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز ایران تک پہنچائی ہے اور مذاکرات کی میزبانی پاکستان یا ترکیہ کے حصے میں آسکتی ہے۔

تاحال امریکا کی جانب سے ایران کی ان شرائط پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button