ایران کا "سی وولف” ڈرون حملہ،امریکااور اسرائیل کی آنکھیں ابل آئیں

​تہران/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں ایران نے امریکااور اسرائیل کے خلاف ایسی "افقی جنگ” (Horizontal Warfare) چھیڑ دی ہے کہ واشنگٹن سے تل ابیب تک صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ہزاروں کی تعداد میں زیرِ آب "سی وولف” ڈرونز (UUVs) کے ذخیرے کی ویڈیو جاری کر کے امریکی بحریہ کے ہوش اڑا دیے ہیں، جس کے بعد امریکی بحریہ نے ابنائے ہرمز میں اپنے بحری جہازوں کو سیکیورٹی دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے تہران اور اصفہان سمیت 100 مقامات پر حملوں کے جواب میں ایران نے وہ جوابی کارروائی کی ہے کہ کویت میں موجود امریکی فوجی اڈہ میزائلوں کے قہر سے تھر تھر کانپ اٹھا ہے۔ 10 ہزار امریکی فوجی ایک دوسرے کو روندتے ہوئے پناہ گاہوں کی طرف بھاگے، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بوکھلاہٹ میں کویت سے اپنی فوج نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب، اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئر بیس پر ایرانی حملے میں 40 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور بن گورین ایئرپورٹ کا رن وے اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔

برطانوی جریدے ‘ٹیلی گراف’ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران کی اس جنگی حکمتِ عملی میں بری طرح پھنس چکا ہے اور یہ جنگ ٹرمپ کے لیے دوسرا "ویتنام” ثابت ہونے والی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اب اس تمام تر تباہی کی ذمہ داری اپنے داماد جیرڈ کشنر پر ڈالنا شروع کر دی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اسرائیل اب صرف ایران کے ایک ایٹمی وار ہیڈ کی مار ہے اور اس کا نقشے سے مٹنا اب وقت کی بات ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button