امریکی صرف اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتے ہیں ایسےمذاکرات بےمعنی ہیں،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا برابری اور منصفانہ مذاکرات کےلیےتیار نہیں امریکی صرف اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتے ہیں ایسےمذاکرات بےمعنی ہیں۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کیلئے صرف باوقار اور باہمی مفاد پر مبنی مذاکرات قابل قبول ہیں ایران کو ہرگز ڈکٹیشن قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے ہماری تمام تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں ہیں لیکن فی الحال کسی بھی مقام پریورینیم کی افزودگی نہیں ہو رہی۔
امریکا کی جانب سے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے متعلق 32 افراد اور اداروں پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام میں مددگار یہ نیٹ ورک مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیارکرنے پر مجبور کریں گی اور روسی تیل پر عائد پابندیاں زیادہ عرصے تک برقراررکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ پیوٹن سے بات چیت ہمیشہ مثبت رہتی ہے مگر کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی، پیوٹن سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی کیونکہ وہ انہیں“مناسب”نہیں لگی۔



