اقرارالحسن نے عوام راج تحریک کا اعلان کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)معروف اینکر اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور نام کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اقرار الحسن نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام ’پاکستان عوام راج تحریک‘ کا اعلان کیا۔اقرار الحسن نے اعلان کیا کہ ’میں کبھی کوئی سیاسی، پارٹی عہدہ یا پھر سرکاری پوزیشن نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور اُن کے نبی کو گواہ بناکر کہتا ہوں کہ پارٹی یا سرکاری سطح پر کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔

مزید خبریں

Back to top button