سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ بڑی مشکل میں پھنس گئے۔لاہور میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ کے خلاف تین مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
مئوقف جاننے کیلئے 3 بار طلب،ملزمان کا تفتیش میں شامل ہونے سے گریز
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمان کو مؤقف جاننے کے لیے تین بار طلب کیا تھا۔حکام کے مطابق تینوں ملزمان جان بوجھ کر تفتیش میں شامل نہیں ہوئے اور این سی سی آئی اے کے دفتر آنے سے گریز کیا۔
یوٹیوبرزکا غیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشن کی تشہیر میں ملوث ہونےکا امکان
تینوں یوٹیوبرز پرغیرقانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلیکیشن کی تشہیر میں ملوث ہونے کا امکان ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو منافع کی لالچ میں ڈال کر ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے مسلسل اکساتے رہے ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،حکام
این سی سی آئی اے حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Back to top button