آئی پی ایل میچ میں شائقین کے درمیان جھگڑا، مکے اور لاتوں کا بے دریغ استعمال،ویڈیو وائرل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک میچ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب میدان میں کرکٹ کے بجائے شائقین کے درمیان جھگڑا دیکھنے میں آیا۔

دہلی کیپیٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتوں سے حملے کیے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے صورتحال کو قابو میں لایا گیا۔

واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیڈیم کرکٹ دیکھنے آتے ہیں نہ کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا حصہ بننے کے لیے آتے ہیں۔

واضح رہے کہ میچ میں دہلی کیپیٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی، تاہم شائقین کی لڑائی نے میچ کے نتائج کو پس منظر میں دھکیل دیا۔

مزید خبریں

Back to top button