آئی فون میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری، صارفین کے لیے کیا کچھ تبدیل ہونے جارہا ہے؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل اپنے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم iOS 27 پر کام کر رہا ہے جس میں کمپنی کا فوکس بڑے ڈیزائن چینجز کے بجائے سسٹم کی کارکردگی، بیٹری ایفیشنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے گہرے انضمام پر ہوگا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ اپ ڈیٹ تمام ایپل پلیٹ فارمز کو زیادہ تیز، ہموار اور مستحکم بنانے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔
نئے ورژن میں سب سے بڑی تبدیلی Siri کے جدید اور طاقتور AI ورژن کی صورت میں سامنے آنے کا امکان ہے، جسے جنریٹو AI سے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس اپ گریڈ کے بعد Siri نہ صرف کمانڈز سمجھے گی بلکہ قدرتی گفتگو، پیچیدہ کاموں کی انجام دہی اور بہتر سیاق و سباق کو بھی سمجھ سکے گی۔ رپورٹس کے مطابق Siri کا انٹرفیس بھی بدل سکتا ہے اور Dynamic Island سے جڑا نیا تجربہ دیا جا سکتا ہے۔
مزید یہ کہ “Search or Ask” نامی نیا فیچر بھی متعارف ہونے کا امکان ہے جو سرچ، نوٹس اور ایپ شارٹ کٹس کو ایک جگہ اکٹھا کرے گا۔ ایپل ممکنہ طور پر Siri کو ایک الگ AI ایپ کی شکل میں بھی پیش کر سکتا ہے جو ChatGPT اور دیگر جدید چیٹ بوٹس کی طرز پر کام کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق iOS 27 کچھ پرانے آئی فون ماڈلز، جیسے آئی فون 11 سیریز اور آئی فون SE (2nd جنریشن)، کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔ مجموعی طور پر اسے ایک “ریفائنمنٹ اپ ڈیٹ” قرار دیا جا رہا ہے جس کا مقصد سسٹم کو زیادہ ذہین، تیز اور مستحکم بنانا ہے۔



