سری لنکا کا امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ: نتن یاہو چنگیز خان کے نقش قدم پر

کولمبو/واشنگٹن/دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)بین الاقوامی سیاست اور عسکری میدان میں اس وقت ایک بڑی ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ سری لنکا جیسے چھوٹے ملک نے سپر پاور امریکہ کی جانب سے جنگی طیارے تعینات کرنے کی درخواست کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے اور سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اینٹی شپ میزائلوں سے لیس اپنے دو جنگی طیارے بٹالہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کرنے کی اجازت مانگی تھی جسے سری لنکا نے ملکی خود مختاری کی خاطر مسترد کر دیا ہے جو کہ ماضی میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایبسلوٹلی ناٹ کے دعووں کے برعکس ایک حقیقی اور عملی قدم ہے۔ دوسری جانب بلوم برگ کی ایک سنسنی خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 16 امریکی جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں جن میں 10 ریپر ڈرونز بھی شامل ہیں جبکہ سعودی عرب میں موجود ایک امریکی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں پانچ انتہائی مہنگے کے سی 135 ری فیولنگ طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر بھی گہرے ہوتے جا رہے ہیں جہاں قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو سعد الکابی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے باعث قطر کی ایل این جی پیدا کرنے کی صلاحیت کو 17 فیصد تک نقصان پہنچا ہے جس کی بحالی میں کم از کم تین سے پانچ سال لگ سکتے ہیں اور اس مرمت پر 26 ارب ڈالر لاگت آئے گی جبکہ عالمی مارکیٹ میں برینڈ کروڈ آئل کی قیمت 119 ڈالر تک پہنچنے کے بعد 106 ڈالر فی بیرل پر مستحکم ہوئی ہے اور ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اگر اس کے آئل ایکسپورٹ انفراسٹرکچر پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو وہ اس کا انتہائی سخت جواب دیں گے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں اپنی جارحیت کا دفاع کرتے ہوئے چنگیز خان کی مثال دی ہے کہ طاقت ہی اخلاقیات پر غالب آتی ہے جس پر مختلف مذاہب کے حلقوں میں شدید ردِعمل پایا جاتا ہے۔
مکمل سنسنی خیز تفصیلات جاننے کے لیے سید عمران شفقت کا یہ وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:




