ایس ای سی پی نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایس ای سی پی نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا جس کے بعد ملک میں انشورنس کمپنیوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی قائم کردی گئی ہے، ایس ای سی پی کو پنجاب انشورنس کمپنی کا بزنس پلان جمع کرادیا گیا ہے، پنجاب انشورنس کمپنی کم آمدنی والے افراد کو انشورنس فراہم کرے گی، کسان، مزدور اور چھوٹے کاروباری افراد کو انشورنس کوریج دی جائے گی یہ کمپنی صوبے کے سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرامز مینج کرے گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق پنجاب انشورنس کمپنی صوبے میں کم آمدنی والے افراد کو سبسڈائز انشورنس پرمئیم والی اسکیم متعارف کرے گی، یہ کمپنی آسان ڈیجیٹل انشورنس پراڈکٹ متعارف کرواے گی، پنجاب میں پنشن اور اینیوٹی مصنوعات بھی متعارف کرائی جائیں گی یہ کمپنی ملک میں انشورنس کوریج بڑھانے میں اہم کردار اد کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button