پنجاب میں’’انفلوئنزا‘‘کیسز میں خطرناک اضافہ،12روزمیں50ہزار مریض رپورٹ،ہسپتالوں میں رش بڑھ گی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب میں’’انفلوئنزا‘‘کیسز میں خطرناک اضافہ،12روزمیں50ہزار مریض رپورٹ،ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ پنجاب خصوصاً لاہور میں وائرل انفیکشن نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ بڑی تعداد میں شہری انفلوئنزا اور دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و نجی ہسپتالوں اور کلینکس کا رخ کر رہے ہیں۔What is the flu? Learn ten facts about Influenza and how to prevent it

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ12روز کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں50ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ نجی کلینکس میں بھی مریضوں کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے۔

متاثرہ افراد میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سردرد اور جسم درد جیسی علامات عام ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق ہسپتالوں میں آنے والے بیشتر مریض انفلوئنزا اے(H3N2) کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران انفلوئنزا کے کیسز میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ اسموگ کے باعث علامات طویل عرصے تک برقرار رہنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت انفلوئنزا کے باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کیے جا رہےکلینکل تشخیص کی بنیاد پر کیسز کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button