پیٹرول مہنگا، کاروبار بند! سجاول میں تاجروں کا شٹر ڈاؤن، حکومت کیخلاف شدید احتجاج

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سجاول کی تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئی اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

انجمن تاجران ضلع سجاول کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے بعد ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مامون لاڈو چوک سے پبلک پارک تک نکالی گئی، جس کی قیادت انجمن تاجران کے صدر حافظ ریاض میمن نے کی۔

ریلی میں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

دوسری جانب سجاول کے علاوہ جاتی، میرپور بٹھورو، چوہڑ جمالی اور دڑو میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن رہا، جس کے باعث کاروباری مراکز بند رہے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔


مزید خبریں

Back to top button