انڈونیشیا،ملائشیا اور تھائی لینڈمیں سیلاب سے تباہی،ہلاکتوں کی تعداد321ہوگئی

جکارتہ/بنکاک(جانو ڈاٹ پی کے)جنوب مشرقی ایشیا میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں اور طوفانی موسم کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 321 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام متاثرہ شہریوں کی بچاؤ کارروائیاں کر رہے ہیں، بجلی اور مواصلات کی بحالی پر کام جاری ہے اور ریلیف و بحالی کے اقدامات کو منظم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انڈونیشیا، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے بڑے علاقے اس ہفتے شدید طوفانی بارشوں اور سائیکلون کی زد میں رہے۔ ماہرین کے مطابق مالاکا اسٹریٹ میں ایک نایاب ٹراپیکل اسٹورم (گرمیوں کا طوفان) بھی وجود میں آیا، جس نے سیلاب کی شدت میں اضافہ کیا۔حکام نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور مزید نقصانات سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں رہائشیوں کے لیے خوراک، پینے کے پانی اور طبی امداد کی فراہمی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی اور غیر معمولی موسم نے جنوب مشرقی ایشیا میں بارشوں کے پیٹرن کو غیر مستحکم کر دیا ہے، جس سے مستقبل میں ایسے ہنگامی حالات کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button