انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ،54افراد زخمی

جکارتہ(جانو ڈاٹ پی کے)انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا جکارتہ میں ایک تعلیمی ادارے کی مسجد میں ہوا۔ زخمیوں میں اساتذہ اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔انڈونیشین حکام کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک بندوق اور گولیاں ملی ہیں جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button