بھارت: شادی میں خطرناک اسٹنٹس کرنیوالے دولہے پر بھاری جرمانہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں دولہے کو دوستوں کے ساتھ چلتی گاڑی پر اسٹنٹ دکھانا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق باپوڑ میں گنگا ایکسپریس وے پر اسٹنٹ کرنے والی گاڑی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر کڑی تنقید کی گئی۔
فوٹیج میں گاڑیوں کا ایک قافلہ شادی میں جارہا ہے تو دولہا کے پیچھے سفید رنگ کی کار میں کئی نوجوان خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آتے ہیں۔
وائرل کلپ میں دولہا کو سن روف پر کھڑے دیکھا گیا جب گاڑی ایکسپریس وے سے نیچے آتی ہے۔ چلتی گاڑی کے باہر خطرناک طریقے سے لٹکتے ہیں۔
کلپ کے وائرل ہونے کے بعد ہاپوڑ ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کی۔
حکام نے گاڑی کی نشاندہی کی اور متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں پر ڈرائیور کو 34,500 روپے (ایک لاکھ 7 ہزار پاکستانی کرنسی) کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
پولیس نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی اور انتباہ کیا کہ جو بھی سڑکوں پر اس طرح کے خطرناک اسٹنٹ میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔



