ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بائیکاٹ اور ویزا بحران نے مودی حکومت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارتی میگزین

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی میگزین فارن پالیسی نے مودی سرکار کی کھیل میں سیاست پر سوال اٹھا دیئے، بھارتی رویہ ثابت کر ہا ہے کہ بھارت کو اولمپکس کی میزابانی نہیں ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میگزین فارِن پالیسی نے مودی حکومت کی کھیل میں سیاست کے استعمال پر شدید سوالات اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر بھارت اولمپکس کی میزبانی چاہتا ہے تو اسے سیاسی شرائط کے بغیر دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کی صلاحیت ثابت کرنی ہوگی۔
میگزین میں کہا گیا کہ موجودہ رویہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کو اولمپکس کی میزبانی نہیں دی جانی چاہیے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بائیکاٹ، ویزوں کی عدم منظوری اور کرکٹ سفارتکاری کے بحران نے مودی حکومت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
میگزین نے یاد دلایا کہ 2004 میں پاکستان کے دورہ بھارت پر اس وقت کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی نے کپتان کنگلولی کو بلا کر کہا تھا کہ "میچ کے ساتھ ساتھ دل بھی جیتنا” ضروری ہے۔
فارِن پالیسی کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں مودی سرکار کے لیے کرکٹ ایک سیاسی ہتھیار بن چکی ہے اور حکومت اسے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔



