مودی سب سے بڑا”غنڈہ”بزرگ مسلم شہری کوانتہاپسند ہندو وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے گرفتار کرادیا

میرٹھ(جانوڈاٹ پی کے)مودی کے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں میں کمی نہ آسکی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک بزرگ مسلمان شہری کو ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیراعظم نریندر مودی کو غنڈہ کہنے پر گرفتار کر لیا گیا۔بزرگ شہری نے ایک انٹرویو کے دوران اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نریندر مودی کو غنڈہ کہا تھا، مقامی چینل کو انٹرویو میں بزرگ شہری نے کہا تھا کہ مودی سب سے بڑا غنڈہ ہے اور ان سب پر مقدمہ ہونا چاہیے۔بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ انہیں وندے ماترم پڑھنے کا کہا جاتا ہے لیکن اللہ سب سے بڑا ہے۔بھارتی پولیس نے احسان نامی بزرگ مسلمان شہری کے انٹرویو کے 24 گھنٹے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں

Back to top button