بھارت بلے بازوں کے بلے’’دونمبر‘‘نکلے

کولمبو(جانو ڈاٹ پی کے)سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے ’بلے‘ دیگر کھلاڑیوں کے ’بلوں‘ سے مختلف ہوتے ہیں۔انٹرویو میں سری لنکا کے بیٹر بھانوکاراجاپکسا نے کہابھارتی کھلاڑی ایسے بلے استعمال کر رہے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلوں سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔راجاپکسا کا کہنا تھا کہ جب گیند ان بلوں سے ٹکراتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلےپرربڑکی کوئی خاص تہہ لگی ہو،جو اضافی پاور پیدا کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا ممکن نہیں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے۔راجاپکسا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے باز کم محنت میں بڑے شاٹس کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ان کے اس بیان کے بعد کرکٹ شائقین اور ماہرین میں بحث شروع ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button