آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس ہماری مکمل سیٹلائٹ معلومات تھیں، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس بھارتی افواج کی مکمل سیٹلائٹ معلومات موجود تھیں، جن کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکتا تھا کہ کون سا جہاز، طیارہ یا یونٹ کہاں تعینات یا حرکت میں ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران جنرل اُپندر دویدی نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات عائد کیے، تاہم اسی دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی عسکری نقل و حرکت سے متعلق مکمل معلومات حاصل تھیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو علم تھا کہ کون سا جہاز، کون سی مرکزی یونٹ یا کون سا طیارہ کس مقام پر موجود ہے یا حرکت کر رہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے یہ بھی اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال نازک ہے، تاہم ان کے بقول حالات قابو میں ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جنرل اُپندر دویدی نے کہا کہ پاکستان اور چین نے راکٹ فورس قائم کر رکھی ہے، اور بھارت کو بھی اسی طرز پر اپنی راکٹ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button