ایران میں پرتشددمظاہروں کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا ہاتھ نکلا

تہران(جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی سکیورٹی اداروں نے حکومت کی تبدیلی کی ایک مبینہ سازش ناکام بناتے ہوئے10افغان اور6بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق گرفتار افراد ملک میں جاری بدامنی، احتجاجی سرگرمیوں اور ریاستی اداروں کے خلاف منظم کارروائیوں میں ملوث تھے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف شہروں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران غیر ملکی عناصر کو حراست میں لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد بیرونی ایجنڈے کے تحت کام کر رہے تھے اور ان کا مقصد عوامی جذبات کو بھڑکا کر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا تھا۔ایرانی وزارتِ داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ گرفتار افراد سوشل میڈیا اور زمینی نیٹ ورکس کے ذریعے مظاہروں کو منظم کرنے، اشتعال انگیز مواد پھیلانے اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ مزید بتایا گیا کہ ان افراد کے قبضے سے حساس مواصلاتی آلات اور دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار غیر ملکی شہریوں کے بیرونی خفیہ اداروں سے روابط کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جبکہ اس سازش کے ممکنہ مقامی سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کسی بھی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button