امریکی میگزین نے بھارت کا خفیہ منصوبہ بے نقاب کر دیا،سکھ بڑے نقصان سے بچ گئے

بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی سازش کی تفصیلات سامنے آ گئیں

واشنگنٹن(جانو ڈاٹ پی کے)امریکا کے معروف جریدے نیویارکر نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے اعلیٰ سطحی عناصر بیرونِ ملک سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے منظم منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے بیرون ملک سرگرم سکھ رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی نہ صرف مربوط تھی بلکہ اس میں ریاستی سرپرستی کے اشارے بھی موجود ہیں۔
ہردیپ سنگھ نجر کا قتل — 50 گولیوں کی فائرنگ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ18جون2023 کو کینیڈا کے شہر وینکوور میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو گوردوارے کے باہر دو مسلح افراد نے گھات لگا کر ہلاک کیا۔ حملہ آوروں نے نجر پر50 سے زائد گولیاں برسائیں،جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔کینیڈین حکام نے اس قتل سے قبل ہی نجر کو بھارت سے لاحق خطرات سے آگاہ کر دیا تھا، لیکن تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی رہی۔

نیویارکر کے مطابق نجر نے اپنی موت سے ایک رات پہلے امریکی شہری اور سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنن کو فون کر کے بتایا تھا کہ انہیں بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نجر کو تشویش تھی کہ بھارت کے حمایتی عناصر بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو ختم کرنے کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں۔

بھارتی ریاست کی شمولیت کا شبہ

امریکی میگزین نے بتایا کہ کینیڈا اور امریکا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو قوی شبہ ہے کہ نجر کا قتل "ریاستی سرپرستی” میں کیا گیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس واقعے کے کچھ ہی دن بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وائٹ ہاؤس میں خصوصی پروٹوکول کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔

گرپتونت سنگھ پنن کے قتل کی ناکام سازش

امریکی محکمۂ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کے ایک اہلکار کے حکم پر نکیل گپتا نامی شخص نے امریکا میں گرپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش تیار کی۔گپتا نے اس مقصد کے لیے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA) کے خفیہ اہلکار سے رابطہ کیا اور اسے رقم کی ادائیگی بھی کی۔

ادائیگی اور شواہد کی تفصیلات

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ادائیگی کے ثبوتوں میں شامل ہیں:

  • نقد رقم کی ترسیل
  • ہتھیاروں کی پیشکش
  • منشیات کے سودوں کا ریکارڈ
  • نجر کی لاش کی 7 سیکنڈ کی ویڈیو
  • یہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قتل کی منصوبہ بندی انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی تھی۔
گپتا کا ہینڈلر— بھارتی انٹیلی جنس کا سابق افسر

نیویارکر کے مطابق قتل کی سازش کے پیچھے موجود ہینڈلر وکاش یادیو تھے، جو بھارتی خفیہ ایجنسی راک کے سابق افسر ہیں۔امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے 2024 میں یادیو سے ’’رابطے منقطع‘‘ کرنے پر آمادگی ظاہر کی، تاہم واشنگٹن کے مطابق اب بھی متعدد سوالات کے جواب باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button