مودی دور میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ، امریکی تحقیقاتی رپورٹ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیقاتی گروپ India Hate Lab کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور میں بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اقلیتوں کے خلاف ایک ہزار 318 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2024 میں ایک ہزار 165 اور 2023 میں رپورٹ ہونے والے واقعات سے زیادہ ہیں۔ زیادہ تر واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے زیر انتظام ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی تک سب سے زیادہ 100 نفرت انگیز واقعات درج کیے گئے۔ اس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں، جنہوں نے مودی حکومت کے دوران اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت انگیز واقعات میں اضافے کی نشاندہی کی ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی واضح کیا ہے کہ مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز رویوں اور بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے بھارت میں مذہبی اور سماجی تقسیم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button