مودی سرکار 12سال سے حکومت میں ہونے کے باوجود اقتصادی ترقی میں ناکام، امریکی اخبار

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے بعد بھارت کی اقتصادی اصلاحات پر سوالات اٹھا دیئے ہیں ، آرٹیکل میں کہا گیاہے کہ ٹیرف عائد ہونے کے باعث بھارت کو اقتصادی اصلاحات سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔
امریکی اخبار کے مطابق توانائی اور انشورنس کے شعبے میں کی جانیوالی اصلاحات بھی فائدہ نہ دے سکیں، مودی سرکار نے ساری توانائی معمولی اصلاحات میں لگادیں، مودی سرکار بڑی اقتصادی اصلاحات نہ لاسکی ،تمام کوششیں فیل ہوگئیں، اقتصادی اصلاحات نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کا انفرااسٹرکچر تباہی کے دہانے پر ہے، مودی سرکار 12سال سے حکومت میں ہونے کے باوجود اقتصادی ترقی نہ کرسکی۔ ماہرین کے مطابق بھارت کو آزاد مارکیٹ، نجکاری، زرعی اصلاحات اور سبسڈیز میں کمی کی ضرورت ہے۔



