بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا سخت اظہارِ برہمی

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے وقت پر معاہدے پورے نہ کرنے پر اپنے ملک کی دفاعی صنعت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدم اعتماد ظاہر کیا۔
ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ آپ معاہدہ کرکے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے، آپ کو مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا کیونکہ اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔
جنرل انیل چوہان نے کہا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اورحب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں، صنعت کو صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں مگر یہ حقیقت نہیں ہے، اور اگر قیمت کی بات کی جائے تو بین الاقوامی معیار کے اعتبار سے ان کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
#WATCH | Delhi: CDS Gen Anil Chauhan says, "Our expectation from the industry. We expect a bit of nationalism and patriotism in your profit-driven endeavours…Industry will have to be truthful about its capabilities to us. You can't leave us in a lurch. If you sign a contract… pic.twitter.com/s4UNlMC7Ur
— ANI (@ANI) November 14, 2025



