ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنا ہیڈ کوچ کو مہنگا پڑگیا، کھلاڑیوں نے سر پھاڑ دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں نے ٹیم میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر ہیڈ کوچ کا سر پھاڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہیڈ کوچ کی جانب سے  نظر انداز کرنے پر 19 کرکٹرز نے ہیڈ کوچ پر مبینہ طور پر تشدد کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر مبینہ طور پر تین مقامی کرکٹرز نے جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا۔

حملے میں مبینہ طور پر کوچ کے سر میں چوٹ آئی ہے اور کندھے میں فریکچر ہوا۔ ان کے سر پر 20 ٹانکے لگے۔

واقعہ 8 دسمبر کی صبح پیش آیا جس کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم مبینہ تینوں ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

پولیس کے مطابق اپنی شکایت میں وینکٹارمن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی دسن پانڈیچیری کرکٹرز فورم کے سیکرٹری جی چندرن نے تینوں کرکٹرز کو ان پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button