آپریشن سندورکے دوران پاکستان کے پاس تمام سیٹلائٹ معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہازاور یونٹ کہاں ہے؟ بھارتی آرمی چیف

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہےکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس تمام سیٹلائٹ معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اوریونٹ کہاں ہے؟
نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی آرمی چیف اُپندر دویدی نےگیدڑ بھبھکیاں دیتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کی۔
بھارتی آرمی چیف پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کر بیٹھےکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے پاس تمام سیٹلائٹ معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور یونٹ کہاں ہے؟
بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق جنرل اُپندر دویدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے مکمل معلومات حاصل تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز،کون سی مرکزی یونٹ یا کون سا طیارہ کہاں حرکت کر رہا ہے۔
جنرل اُپندر دویدی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال نازک ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے راکٹ فورس کھڑی کی ہے اور اس طرح کی راکٹ فورس کھڑی کرنا بھارت کی بھی ضرورت ہے۔



