بھارت کا جنگی طیارہ سخوئی 30 پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ سخوئی ایس یو 30 ایم کے آئی ریاست آسام میں پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد لاپتا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنگی طیارے نے ریاست آسام کے علاقے جورہاٹ سے پرواز بھری لیکن کچھ ہی دیر کے بعد 7 بج کر 42 منٹ پر ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور طیارے کی تلاش کی جارہی ہے ۔



