بھارت میں یورپی خاتون سے شوہر کے سامنے 7 افراد کی اجتماعی زیادتی

 جھار کھنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کے بھارت کا وحشت نام مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا میں ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو اس کے شوہر کے سامنے سات افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ خاتون کا شوہر شدید تشدد کا شکار ہوا۔

اسپین کے متاثرہ جوڑا 28سالہ فرنانڈا اور 63سالہ ویسنٹے موٹر سائیکل کے ذریعے دنیا کا سفر کر رہے تھے،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں سیاح بھارت سے نیپال کی جانب جا رہے تھے اور دُمکا کے علاقے میں رات کے قیام کے لیے کیمپ لگا کر رکے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ویسنٹے پر حملہ کیا اور اسے ہیلمٹ اور پتھر سے بری طرح زخمی کیا جس کے نتیجے میں اس کا منہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ اس کے بعد ملزمان نے خاتون فرنانڈا کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس نے اس واقعے میں ملوث تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جبکہ باقی چار افراد کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد متاثرہ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے خوفناک تجربے کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے ویسنٹے کے گلے پر چھری رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دو گھنٹے تک فرنانڈا کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔

فرنانڈا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے باری باری مجھ پر ظلم کیا، کچھ لوگ نگرانی پر تھے اور باقی حملہ آور زیادتی کرتے رہے۔ یہ اذیت تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔

مزید خبریں

Back to top button