بھارت میں24خواجہ سراؤں کا اجتماعی اقدام خودکشی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے مبینہ ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہو کردو درجن کے قریب خواجہ سراؤں نےاجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تقریباً 24 خواجہ سراؤں کو ایک ساتھ زہریلا فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹربسنت کمارننگوال،سپرنٹنڈنٹ انچارج مہاراجہ یشونت راؤ کے مطابق 25 ٹرانسجینڈر افراد کو ہمارے ہسپتال لایا گیا ہےاورانہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فینائل ایک ساتھ پیا،لیکن اس کی فوری تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش داندوتیا نے کہاتحقیقات کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ ان افراد نے کس چیز کا استعمال کیا تھا اور اس کے پیچھے کیا وجہ تھی۔

مزید خبریں

Back to top button