بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر21مارچ کو ہوگی

ممبئی/ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے)بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی۔ملائیشیاء کے شاہی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیئے عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی ۔بنگلہ دیش کے وزیر مذہبی امور نے بھی شوال کے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے پر عیدالفطر ہفتہ کے روز ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔سری لنکا اور بھارت میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیاہے جس کے باعث عیدالفطر21مارچ کو ہو گی ۔



