بھارت نے پاکستانی نژاد 4 امریکی کرکٹرز کے ویزے مسترد کر دئیے

بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لے آیا، پاکستانی پس منظر کی وجہ سے امریکا کی نمائندگی کرنے والے 4کرکٹرز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویزا مسترد کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکا کی نمائندگی کرنےوالے 4کرکٹرز کا ویز ا مسترد کیا ہے، چاروں کرکٹرز کا ویزا اُن کے پاکستانی پس منظر رکھنے کی وجہ سے مستردہوا ہے۔

امریکا کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر علی خان نے ویزا مسترد ہونے کا اعلان سوشل میڈیاپر کیا، علی خان کی سوشل میڈیا پوسٹ میں شایان جہانگیر بھی شامل ہیں۔

ان دونوں کرکٹرز کے علاوہ احسان عادل اور محمد محسن کا بھی ویزا مسترد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدرلینڈزکے ساتھ گروپ میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں امریکی ٹیم اپنا پہلا میچ 7  فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں

Back to top button