ٹھٹھہ: گجو شہر میں قومی شاہراہ پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ کے گجو شہر میں قومی شاہراہ پر قائم غیرقانونی تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار ساکرو کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

آپریشن کے دوران ریونیو عملہ، اینٹی انکروچمنٹ اسٹاف اور پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا اور قومی شاہراہ کے دونوں اطراف قائم غیرقانونی دکانوں، تھڑوں اور عارضی تعمیرات کو ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا۔

حکام کے مطابق تجاوزات قائم کرنے والوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کیے جا چکے تھے، تاہم مقررہ وقت میں تجاوزات نہ ہٹانے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مقامی شہریوں اور تاجروں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ سے تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی، سفر میں آسانی پیدا ہوگی اور کاروباری سرگرمیاں بھی زیادہ منظم انداز میں جاری رہ سکیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button