آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے،تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں؟_صحافی عمران شفقت نے بَبانگ دُہل’’پانچواں‘‘نام بتلادیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)شرم دہشت جھجھک پریشانی۔ناز سے کام کیوں نہیں لیتیں؟۔آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے۔تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں؟۔جون ایلیا کا شعرآج بھی کئی باتیں بیان کرنے اورسمجھانے کیلئے کافی سودمندہے۔

شرم کہیے،دہشت،جھجھک یا پریشانی کہیے لیکن بہت سارے نام اشارتاً ہی کہے جاتے ہیں ان کا نام لبوں پر لانے سے بہت سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں،ایسا ہی کچھ گزشتہ شب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا،مذاکرات کیلئے انہوں نے 5بڑوں کا ذکر کیا،چار نام بتادیئے لیکن پانچویں نام پر وہ شایدشرم،جھجھک،دہشت یا پریشانی کا شکار تھے،اپنے لبوں پر وہ نام نہیں لا سکے لیکن سینئر صحافی سید عمران شفقت نے بَبانْگِ دُہل پانچواں نام بتلادیا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button