گل پلازہ میں فائرٹینڈربروقت نہ پہنچنے کا پروپیگنڈا بے نقاب،عمران شفقت کے پروگرام میں مئیر مرتضیٰ نے شواہد پیش کردیئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے تمام رازوں سےپردہ اٹھادیا۔سینئراینکر پرسن سید عمران شفقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حقائق پیش کردیئے۔

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق گل پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع ایمرجنسی نمبر پر10بجکر26منٹ دی گئی،10بجکر27منٹ پر فائر ٹینڈرایمپریس مارکیٹ سے روانہ کردیا گیا،اگلے5منٹ کے بعدفائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا تھا،ریسکیو اہلکاروں نے اپنے چیف کو آگاہ کیاکہ آگ کی نوعیت سنگین ہے اور ہمیں بیک اپ کی ضرورت ہے،10بجکر 42منٹ پر چیف فائر آفیسر کو کال کی گئی،مجھے وائس نوٹ کے ذریعے مطلع کیاگیا،اس دوران گل پلازہ میں آگ بجھانے کا سلسلہ جاری رہا۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button