چینی ٹیکنالوجی کا دھماکہ خیز انکشاف اور مریم نواز کے بڑے عوامی فیصلے!

اسلام آباد/لاہور( خصوصی تجزیہ \جانو ڈاٹ پی کے)ایران اور امریکہ کے درمیان جاری فضائی معرکہ آرائی میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکہ کا دوسرا جدید ترین ایف-35 (F-35) طیارہ مار گرایا ہے۔ اس ناقابلِ شکست سمجھے جانے والے طیارے کی تباہی کے پیچھے کسی ملک یا ادارے کے بجائے ایک چینی شہری ‘لاہو’ (Lahu) کی ٹیکنالوجی کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے۔ ہانگ کانگ کے اخبار ‘چائنا مارننگ پوسٹ’ کے مطابق، اس شخص نے یوٹیوب پر انفرا ریڈ تکنیک کے ذریعے ایف-35 کو نشانہ بنانے کا طریقہ سمجھایا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے ایران نے یہ کامیابی حاصل کی۔ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عملے کی تلاش کی تصدیق کی ہے، جبکہ ایران نے امریکی پائلٹ کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے بڑے انعام کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے ‘خزانوں کے منہ’ کھول دیے ہیں۔ پنجاب بھر میں سرکاری ٹرانسپورٹ کو مفت کر دیا گیا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر پر 20 لیٹر ماہانہ پیٹرول کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ کسانوں کے لیے بھی 150 روپے فی لیٹر پر ڈیزل کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات اور تجزیے کے لیےسید عمران شفقت کا یہ وی لاگ ملاحظہ کریں۔




