مریم نواز کے جہاز پر ‘راولپنڈی’ کی نظریں:عوام کے لیے خوشخبری

​اسلام آباد / لاہور( خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) ​وزیراعظم پاکستان نے قوم سے حالیہ خطاب میں عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق انہیں پٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی تھی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔ اگر عالمی قیمتوں کا مکمل بوجھ منتقل کیا جاتا تو پٹرول 554 روپے اور ڈیزل 790 روپے فی لیٹر تک جا پہنچتا، تاہم حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی دے کر قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی توانائی بچت مہم کے تحت موٹروے پر رفتار کی حد 120 سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، جس سے ایندھن کی کھپت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

​دوسری جانب پنجاب میں مریم نواز کے زیرِ استعمال ‘گلف سٹریم’ جہاز کی نقل و حرکت مقتدر حلقوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاز کے کثرت سے استعمال اور اسے ‘ٹیکسی’ کی طرح اسلام آباد اور لاہور کے درمیان چلانے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے توانائی بحران کے پیشِ نظر 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں اور مارکیٹوں کے اوقات کار محدود کرنے کی سفارشات تیار کر لی ہیں۔ اسی دوران لاہور کے مینٹل ہاسپٹل میں بدانتظامی کا ایک عجیب واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ذہنی مریض ایمبولنس لے کر فرار ہو گیا اور شاہدرہ تک جا پہنچا۔ مزید برآں، لیڈی ولنگٹن ہاسپٹل میں ایک ہی اپریشن تھیٹر میں بیک وقت دو سی سیکشن اپریشنز کی ویڈیو نے بھی گورننس پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

​مزید تفصیلات کے لیے سینئر تجزیہ کار عمران شفقت کا یہ وی لاگ ملاحظہ کریں؛

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button