زمین کھا گئی یا آسمان، نیتن یاہو کہاں گیا؟ مریم نواز کے بارے بھی عجیب افواہیں

​تہران/لاہور (جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ میں جنگ نے خوفناک رخ اختیار کر لیا ہے؛ تہران میں ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے بعد ایران نے جوابی میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق صرف دو دن میں ایران پر 5.6 ارب ڈالر کا اسلحہ برسایا گیا ہے اور پانچ ہزار سے زائد اہداف تباہ کیے جا چکے ہیں۔ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ہسپتال میں زخمی حالت میں ملنے والی تصویر نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے، جبکہ دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 48 گھنٹے سے مکمل غائب ہیں، جس سے ان کی ہلاکت کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

​ادھر پاکستان میں سیاسی محاذ پر مریم نواز کی طبیعت کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور وہ بالکل تندرست ہیں۔ پنجاب حکومت نے امن و امان کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کو ‘ڈی ویپنائز’ کرنے کا اعلان کر دیا ہے؛ اب عوامی مقامات پر باڈی گارڈز کے ساتھ اسلحہ لانے اور نمائش کرنے پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ‘سی سی ڈی’ کو پنجاب کی سب سے بڑی اور جدید تفتیشی ایجنسی بنا دیا گیا ہے۔

​اس سنسنی خیز اور تفصیلی تجزیے کو دیکھنے کے لیے سید عمران شفقت کا پروگرام اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button