عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست،عدالت نے نوٹس جاری کر دیے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پاکستان تحریکِ انصاف اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر سمینہ نیازی کے نام شامل ہیں، جنہیں بانی پی ٹی آئی کی مکمل میڈیکل ہسٹری سے آگاہ قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ان کے اہلِ خانہ کو شدید تشویش لاحق ہے، اس لیے ان کے معالجین کے ذریعے مکمل اور بروقت طبی معائنہ ضروری ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button