وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کی تفصیلات ایکس پر جاری کر دیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا، بشریٰ بی بی کو عدالتی حکم کے باوجود ملاقات میں شامل نہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں، 24 گھنٹے الگ رکھا جا رہا ہے۔
وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کتب، ٹی وی، اہل خانہ اور وکلاء تک رسائی نہیں دی جا رہی، 60 منٹ طویل ملاقات ہوئی، قانونی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، القادر ٹرسٹ کیس پر اہم ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر، حوصلہ بلند اور پہلے سے مضبوط ہے، آنکھوں کی پیچیدگی برقرار ہے، مزید علاج دو ہفتے جاری رہے گا، انہوں نے ضمانت درخواستوں پر دلائل اور میرٹ پر فیصلے پر زور دیا۔



