عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 سے35 منٹ جاری رہی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرانےکا حکم دے دیا۔



