یہ ہمیں کب تک جیلوں میں ڈالیں گے؟ دنیا کے حالات بدل رہے ہیں انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی،علیمہ خان

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ عمران خان کا علاج ہے، ہم ملاقات کرکے عمران خان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کا علاج ترجیح ہے۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کررہے ہیں وکلاء شاید اب آئینی ترامیم کے خلاف نکل آئیں، عمران خان بھی دو سال سے انتظار کررہے ہیں 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے خلاف وکلا نکلیں گے، عمران خان کو بند کرکے انہوں نے قید تنہائی میں رکھا ہے، ان کا خیال ہے ہم عمران خان کو بھول جائیں گے مگر پورا ملک ان کا انتظار کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ملاقات سے زیادہ عمران خان کا علاج ہے، ہم ملاقات کرکے عمران خان کو دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کا علاج ترجیح ہے، ہم جب سے پریشان ہیں جب سے ان کی آنکھ کے بارے میں سنا ہے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی اور یہ دینا بھی نہیں چاہتے، یہ جو کررہے ہیں غیر قانونی ہے، یہ ہمیں کب تک جیلوں میں ڈالیں گے؟ دنیا کے حالات بدل رہے ہیں انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ کیا ہم بانی کے علاج سے متعلق حکومت کی بات مان لیں جو انہیں مارنا چاہتے ہیں، جو حکومت میں بیٹھے ہیں جھوٹے ہیں اور چور بھی ہیں، حکومت کو ایران سے ہی کچھ سبق سیکھ لینا چاہیے، افغانستان کے بارے میں عمران خان کی ٹویٹس موجود ہیں ہم چھوٹی عمر سے سنتے آرہے ہیں پاکستان میں دہشت گردی ہے عمران خان نے کہا 80 ہزار پاکستانی دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئے عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں ہمارے  مسلمان بھائی ہیں کیا ہم اپنے بھائیوں سے لڑیں؟ سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا تب تک اس مسئلے کا حل نہیں نکلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ افغانستان پر بمباری کریں گے وہ بھی خاموش نہیں رہیں گے، جنگ کی وجہ سے ہمارے ہی فوجیوں اور پولیس والوں کو مرنا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کتنا عظیم لیڈر تھا جس نے شہادت کی خواہش کی، عمران خان نے بہت پہلے کہا تھا یہ مسلمانوں کو آپس میں لڑارہے ہیں، آج آپ کو سمجھ آنی چاہیے عمران خان جیل میں کیوں ہیں؟

مزید خبریں

Back to top button