بانی پی ٹی آئی آنکھ کے علاج کیلئے پمز اسپتال منتقل، انجکشن کی دوسری ڈوز مکمل

عمران خان کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا،پمز انظامیہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو  آنکھ کےعلاج کے فالو  اپ کےلیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے  پمز  اسپتال منتقل کیا گیا،  بانی پی ٹی آئی کو  اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔

پمزاسپتال کے مطابق کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جونارمل ہے۔

عمران خان کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا،پمز انظامیہ

پمز اور شفا آئی اسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لائی گئی۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سےپہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button