بدین،عمران خان کو طبی سہولیات نہ دینے کیخلاف احتجاج

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے )پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے عمران خان کو علاج کی سہولت نہ دیے جانے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر اور سابق ضلعی نائب ناظم عزیز ڈیرو نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں علاج نہ ملنے کے باعث ان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی ضائع ہو چکی ہے، لیکن حکمران ان کے علاج کا بندوبست کرنے کے بجائے، جو کہ خالصتاً ایک انسانی مسئلہ ہے، انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے سابق وزیرِاعظم ہیں، انہیں آئین اور قانون کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں، بصورتِ دیگر بدین سمیت پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا



