عمران خان کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا، پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نےعلاج کی تفصیلات بتادیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دائیں آنکھ کے معائنے کی تصدیق ہوگئی۔
پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر نے علاج کی تفصیلات بتادیں۔
ڈاکٹر عمران سکندر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا۔
یاد رہے عمران خان کو آنکھ کے طبی ماہرین کی تجویز پر پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور 20 منٹ کے طبی معائنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیاگیا جس کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی کہ عمران خان بالکل ٹھیک اورصحت مند ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کی اسپتال منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔



