عمران خان نے پھر انکار کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بارپھر سے تفتیش کاروں کو سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی کے آفیسرتوشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے جب اڈیالہ جیل گئے توحسب معمول عمران خان نیازی نے تفتیش کاروں کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی جانب سے تفتیش کاروں کیساتھ تعاون نہ کرنے کی صورت میں وہ قانونی طور پر مزید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔




