عمران خان نے ایشیا کپ شکست کی ذمہ داری محسن نقوی پر ڈال دی

محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو چیئرمین پی سی بی بنایا جائے۔ عمران خان کی فیلڈ مارشل سے اپیل

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں قومی ٹیم کی شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انہیں ہٹانے کی اپیل کی ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام کے مطابق انہوں نے جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی سی بی کی سربراہی محسن نقوی کو سونپی گئی ہے، کرکٹ کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔
عمران خان کا محسن نقوی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2012 میں قومی ٹیم بھارت کو 10 وکٹون سے شکست دی تھی لیکن اب مسلسل ہار رہی ہے کیوں کہ اس کی باگ دوڑ محسن نقوی جیسے شخص کے ہاتھ میں دے کر ٹیم کو غیرمستحکم کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں عاصم منیر کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کرکٹ کی بہتری مقصود ہے تو محسن نقوی کو ہٹا کر کسی قابل شخص کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدے پر تعینات کیا جائے جس کو کرکٹ کی سمجھ ہو۔

مزید خبریں

Back to top button