تحریک انصاف نے مزاحمت کی بات کی تو ندامت ہوگی،عمران اسماعیل کی دھواں دار پریس کانفرنس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران اسماعیل اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کو مزاحمت کا راستہ اختیار نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔اسلام آباد میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اورسینئیر سیاستدان محمود مولوی نے پریس کانفرنس کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ انتظامی یونٹس کی بات کریں جا رہی، انتظامی یونٹس کو لوگوں کی بہتری کیلئےلانا ہوں گے، اگرمسائل کو حل نہیں کریں گےتو ترقی کیسے ہوگی۔فیض حمید کو فوجی عدالت سے سزا فیض سے فیض یاب ہونے والوں کیلئے واضح پیغام ہے،جو لوگ بھی فیض یاب ہوئے ہیں سب پر آسمان ٹوٹے گا۔اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بولے کہ سابق آئی ایس آئی چیف کو سزا سے جو احتسابی عمل شروع ہوا ہے وہ رکے گا نہیں۔ پی ٹی آئی مفاہمت کی بات کرے مزاحمت کی نہیں۔ اگر مزاحمت کی بات کی تو ندامت ہوگی۔عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی کو عادل راجا کے بیانے سے بھی الگ کرنے کا مشورہ دیااورکہا سیاسی جنگ کو سیاسی ہی رکھیں آگے نہ لے کر جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button