عمران خان کی صحت کی خبروں کے پیچھے’’بہن‘‘نکلیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحت کی خبروں کے پیچھے بہن نکلی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دوروز سے عمران خان کی آنکھ کے حوالے سے جو طرح طرح کی افواہیں اُڑائی جا رہی ہیں اس کے پیچھے خود ان کی بہن علیمہ خان کا ہاتھ ہے ۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان جیل میں ناصرف مکمل صحت مند ہیں بلکہ ان کی آنکھ میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی بڑی بہن علیمہ خان خود یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا واریئرز کو عمران خان کی صحت سے متعلق خبریں فراہم کرتی ہیں۔




