مودی مسلسل ذلت کا شکار:آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو سی گریڈ قرار دیدیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)آئی ایم ایف نے بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیتے ہوئے معاشی ڈیٹا کو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے نااہل مودی کا معاشی فریب بے نقاب کردیا اور اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔
رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھتے ہوئے ’سی گریڈ‘ دیا گیا اور بھارت کے معاشی ڈیٹا کو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دیا گیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس دستیاب اقتصادی ڈیٹا میں خامیاں موجود ہیں جو معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ سہ ماہی بنیادوں پر ڈیٹا میں ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کو بھی اہم تکنیکی خامی قرار دیا گیا ہے۔
ڈیٹا کی کمزوریوں کی وجہ سے بھارت کے قومی کھاتوں کو مسلسل دوسرے سال بھی ’سی گریڈ‘ دیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کے طریقہ کار کو بارہا ماہرین کی تنقید کا سامنا رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے انکشافات نے مصنوعی اعداد و شمار پر کھڑی بھارتی معیشت کے جھوٹے بیانیے اور ترقی کے دعوے بے نقاب کر دیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے پرانے اور ناقص اقتصادی ڈیٹا کے سبب ملکی اور عالمی سطح پر اقتصادی منصوبہ بندی اور نگرانی متاثر ہو رہی ہے، جس سے بھارت کی معاشی ساکھ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
آئی ایم ایف کے مطابق بھارت کو اپنی اقتصادی شفافیت اور ڈیٹا کی درستگی کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاشی نگرانی کے عمل میں رکاوٹیں دور ہو سکی۔



