پاکستان جون میں آئی ایم ایف پروگرام سے باہر

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان آئندہ برس جون میں آئی ایم ایف سے باہر ہوگا۔رانا مشہود احمد خان نے لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں مسلط کردہ حالات کی وجہ سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا، مہنگائی اور غربت مسلط کرنے والے وزیراعظم کو قانونی طریقے سے ہٹایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش ہوئی، نواز شریف نے 250 سے زائد پیشیاں بھگتیں لیکن نواز شریف کے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ثابت ہوئے جبکہ ایبسلوٹی ناٹ کا نعرہ لگانے والے پھر ان ہی کے قدموں میں بیٹھ گئے۔

مزید خبریں

Back to top button